پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی

Putin threatens to seize Ukrainian territories by force if negotiations fail

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی دیدی۔

روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کردیا کہ وہ یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔
پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے تاریخی علاقوں کو طاقت سے آزاد کرائے گا۔

پیوٹن نے ان علاقوں کا حوالہ دیا جنہیں روس یوکرین سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو اس وقت جاری امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیے ہوئے ہیں، تاہم علاقے کے مسئلے اور یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں پر فریقین کے مؤقف میں واضح اختلاف موجود ہے۔

ادھر امریکا میں قائم ادارے انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق روس کی موجودہ پیش قدمی کی رفتار برقرار رہی تو وہ اگست 2027 تک یوکرین کے علاقے ڈونباس کے تمام علاقوں پر قبضہ کرلے گا۔

READ  ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلمان دشمنی کا واقعہ، مسلم مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں