سندھ میں 7 ستمبر سے بارش متوقع، ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھنے لگا

Rain expected in Sindh from September 7, low pressure area moving westward

سندھ میں 7 ستمبر سے بارش متوقع، ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھنے لگا

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب موجود ہے اور مغرب و شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔

یہ سسٹم 6 یا 7 ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات کے تحت جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے، جہاں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بارش کے حوالے سے حتمی پیشگوئی سسٹم کے مزید قریب آنے کے بعد کی جائے گی۔

READ  کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں