رشمیکا مندانا کی شادی کے بعد پرانی آڈیو لیک، اداکارہ کی سخت وارننگ

Rashmika Mandanna's old audio leaked after her wedding

حال ہی میں تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کرنے والی نامور اداکارہ رشمیکا مندانا کی 8 سال پرانی ذاتی آڈیو لیک کردی گئی جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے اس مبینہ آڈیو کلپ پر ردعمل دیا ہے جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو سے متعلق دعویٰ کای گیا ہے کہ یہ 8 سال پرانی ایک نجی گفتگو پر مبنی ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

مبینہ طور پر یہ آڈیو ایسی گفتگو پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کے خاندان کے ایک فرد، ممکنہ طور پر ان کی والدہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس میں اداکارہ کے ماضی کے تعلق کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے جو رکشت شیٹی کے ساتھ تھا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں 29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی ہے جو اس گفتگو میں شامل تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ آن لائن پھیلایا گیا ہے، جس کی وجہ سے بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

READ  ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کی وائرل ویڈیو، شلپا شیٹی نے خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں