کینیا: 72 گھنٹے تک درخت کو گلے لگانے کا ریکارڈ

Record for hugging a tree for 72 hours

کینیا کے ایک ماحولیاتی تحفظ کی کارکن نے 72 گھنٹوں تک لگاتار درخت کو گلے لگانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

22 سالہ ٹروفینا موٹھونی نے درخت کو گلے لگا کر طویل میراتھون کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گھانا کے فریڈرک باؤکیے نے 50 گھنٹے 2 منٹ اور 28 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا تھا۔

اس سے قبل ٹروفینا نے فروری 2025 میں 48 گھنٹوں تک درخت کو گلے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش انسانیت کو زمین دوبارہ متعارف کرانے کا ایک سادہ طریقہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کوشش ایک عہد تھی۔ انہوں نے یہ بات محسوس کی کہ دنیا کو علامتی کوششوں سے زیادہ کی ضرورت ہے۔

READ  سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں