ریفائنریز نے پاکستان کو ایندھن بحران سے بچالیا

Refineries saved Pakistan from fuel crisis

اسلام آباد: پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ایندھن کے ممکنہ بحران کے خلاف ایک اہم ڈھال بن کر سامنے آیا ہے۔

پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ملک میں رسد کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے، باوجود اس کے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور آبنائے ہرمز کے اردگرد بے یقینی کے حوالے سے دنیا بھر کی توانائی کی منڈیوں کو غیریقینی کا سامنا ہے۔
اس صنعت کے حصہ داروں کاکہنا ہے کہ زیادہ مقامی پیداوار اور حکومت کے بروقت اقدامات نے اہم پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی ہے۔

تاہم انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسی لچک کا انحصار اب فوری پالیسی اقدامات پر ہوگا۔

مزید برآں صنعت نے6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے کے فوری آغاز کامطالبہ کیا ہے۔

READ  آڈیو لیک کیس؛ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں