لاہور میں ناکام عاشق نے خاتون کو آگ لگادی

Rejected lover sets woman on fire in Lahore.

لاہور کے علاقے والٹن میں ناکام عاشق نے خاتون کو آگ لگادی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم آگ لگا کر بھاگنے لگا تو خاتون نے دبوچ لیا جس کے نتیجے میں دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے دو شادیاں کرچکا ہے دونوں بیویاں ناراض ہوکر میکے چلی گئیں۔
پولیس کے مطابق بیویوں کی ناراضی کے بعد ملزم نے پڑوسی خاتون سے دوستی کی اور تین بچوں کی ماں کو طلاق لے کر شادی کا مطالبہ کیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اسے آگ لگادی۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم اور خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی شناخت ثنا اور ملزم کی خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

READ  امریکا ایران ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانیوالے تمام راستے بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں