نامور اداکار انور علی شدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل

Renowned actor Anwar Ali admitted to hospital due to serious illness

تفصیلات کے مطابق انور علی ایک عرصہ سے شوبز انڈسٹری چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں، پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

65 سالہ انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، ماضی کے اداکار انور علی جنہیں آپ نے 70، 80 اور 90 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرتے دیکھا ہو گا۔

پاکستانی شائقین نے انہیں ڈرامہ اندھیرا اجالا، ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم میں ان کو اداکاری کرتے دیکھا، سٹیج ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے، اب کافی عرصہ سے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے راستے کو اپنا چکے تھے۔

READ  نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں