مشہور برطانوی صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Renowned British journalist Sir Mark Tilley dies at 90

برطانیہ کے مشہور براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ برطانوی نشریاتی ادارے کے "وائس آف انڈیا” کے نام سے جانے جاتے تھے ۔

مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تبصرہ نگار سمجھا جاتا تھا۔

مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے ، انتہا پسند ہندوؤں کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں گزارنے پڑے۔

مارک ٹلی نے بابری مسجد کی شہادت کو برطانیہ سے آزادی کے بعد سیکولرازم کو "سب سے بڑا دھچکا” قرار دیا تھا۔

انہوں نے بھارت میں قحط ، فسادات ، قتل و غارت ، بھوپال گیس سانحہ اور سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے جیسے اہم واقعات رپورٹ کیے ۔

READ  اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں