نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

Renowned Indian singer Asha Bhosle dies of heart attack

بھارت کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری پلے بیک سنگر کو ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکیں۔

آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مقبول اور بااثر آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آشا بھوسلے نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا، جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 20 مختلف زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے اور ایک ہزار سے زیادہ بالی ووڈ فلموں کے لیے اپنی آواز دی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سات فلم فیئر ایوارڈز سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

READ  دھرمیندر کی موت کی خبریں، ہیما مالنی اور بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں