سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

Restrictions imposed under Section 144 in Sindh extended for another month

سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

سندھ بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

READ  غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے: وزیر داخلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں