ویڈیو: سنگاپور میں سڑک اچانک دھنسنے سے گاڑی گڑھے میں جاگری

سنگاپور میں ٹریفک کی روانی کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ سنگاپور کے علاقے کٹانگ میں پیش آیا جہاں سڑک کے قریب تعمیراتی کام جاری تھا کہ اور اس دوران گاڑی جب سڑک پر آئی تو سڑک دھنس گئی اور گاڑی گڑھے میں جاگری، یہ منظر پچھلی گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سڑک کے نزدیک ہی تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے خاتون ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا تاہم خاتون کو معمولی زخم آئے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کو گڑھے سے باہر نکال کر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حادثے سے ایک روز پہلے ہی علاقے میں پانی کی لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

READ  دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں