رحیم یار خان میں موٹروے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 4 مسافر زخمی

Robbers open fire on motorway in Rahim Yar Khan, 4 passengers injured

رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، موٹروے ٹریفک کے لیے بند، 4 مسافر زخمی

رات کے وقت ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوئے، جن میں بس کلینر اور ایک خاتون شامل ہیں۔ فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے بھی 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دیے۔ موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک سڑک کو بند کر دیا ہے۔

READ  97 سالہ خاتون نے 250 دوڑوں میں شرکت کے بعد نمایاں اعزاز حاصل کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں