زیر آب پوسیڈون وہیکل ہتھیار، روس کا دنیا کے سب سے طاقتور میزائل تجربے کا دعویٰ

Russia claims to have tested the world's most powerful missile

روس نے زیر آب وہیکل ہتھیار پوسیڈون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے زیرآب پوسیڈون وہیکل ہتھیار Poseidon کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ اس ہتھیار کو روکنا ناممکن ہے جب کہ رفتار اور گہرائی تک جا کر مارکرنے میں دنیا میں کوئی بھی اس کی برابری نہیں کرسکتا۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوسیڈون کی قوت بین البراعظمی میزائل سرمت (Sarmat) سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

READ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں