روس کی معروف ماڈل اور سابق مس یونیورس کنٹسٹنٹ کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جولائی کو تویر اوبلاست کے علاقے میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ اچانک ایک بارہ سنگھا تیز رفتاری سے ان کی کار سے ٹکرا گیا اور ونڈ اسکرین توڑتے ہوئے گاڑی کے اندر داخل ہوگیا۔ اس حادثے میں کسینیا کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ کومہ میں چلی گئیں۔ ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ 15 اگست کو انتقال کر گئیں، جبکہ ان کے شوہر محفوظ رہے۔
30 سالہ کسینیا ایلکزینڈروا نے 2017ء میں مس یونیورس کے مقابلے میں روس کی نمائندگی کی تھی، تاہم وہ ٹاپ 16 میں جگہ نہ بنا سکیں۔ اسی برس وہ نائب مس روس کے اعزاز سے بھی نوازا گئی تھیں۔ افسوسناک حادثے سے صرف چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔






تبصرے بند ہیں