روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر راتوں رات ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا، جس میں 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے، جبکہ 7 اضلاع میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ روس کو حقیقی سفارتکاری میں دلچسپی نہیں بلکہ وہ مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔






تبصرے بند ہیں