معروف اداکارہ صبا قمر، جو حال ہی میں دل کے مسائل کا سامنا کرچکی ہیں، نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
انسٹاگرام پر صبا قمر نے عاطف اسلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ اپنے والد کے انتقال کے اگلے ہی دن کراچی میں یومِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر رہے تھے۔
ویڈیو کے ساتھ صبا قمر نے لکھا: "میں اس درد کو سمجھتی ہوں کیونکہ میں خود اس مرحلے سے گزر چکی ہوں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی غم کو چھپا کر دنیا کے سامنے مسکرانا آسان نہیں ہوتا، اور عاطف اسلم کا اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمت، عزم، احترام اور محبت کی مثال ہے۔






تبصرے بند ہیں