پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا جمانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے اور یوں بمرا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔
یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ انداز میں بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔ اس شاٹ نے نہ صرف شائقین کو جوش دلایا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی حیران رہ گئے۔ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور اس سے قبل کسی پاکستانی بیٹر نے انہیں چھکا نہیں مارا تھا۔
پاک بھارت مقابلے ہمیشہ دنیا بھر میں دلچسپی کا باعث بنتے ہیں، تاہم اس بار یہ میچ اس لیے بھی خاص رہا کہ دونوں ٹیمیں مئی کی چار روزہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔






تبصرے بند ہیں