اپرسوات: اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری، ایک طالبہ جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

School bus carrying female students falls into a ditch

اپر سوات میں اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جس سے ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اپرسوات کےعلاقے دار مئی میں اسکول بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کومٹہ کےاسپتال منتقل کردیا۔

READ  اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں