سیکرٹری بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ پر پابندی عائد

Secretary Baseball Federation Syed Fakhar Shah banned

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فخر شاہ باربارپی ایس بی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا ان پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بغیر این او سی کوئی بھی کھیلوں کے مقابلوں کےلیے ملک سے باہرنہیں جاسکتا مگر فخر شاہ نے پی ایس بی کی اجازت کے بغیر ٹیموں کی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ بیس بال فیڈریشن نے اگست میں ملائیشیا اور چائنیز تائی پے میں تقریبات میں شرکت کی اور وزارت خارجہ کی جعلی این او سی جمع کرائی۔

پی ایس بی کے مطابق فخر شاہ کا 9 ستمبرکے شوکاز نوٹس کا جواب قابل قبول نہیں لہٰذا اب وہ کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پی ایس بی کا کہنا ہےکہ سید فخر شاہ کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے۔

READ  آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں