سکیورٹی خدشات! برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ

Security concerns: British Airways cancels flights to Dubai

برطانوی فضائی کمپنی نے سکیورٹی خدشات کے باعث دبئی کے لیے تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کردیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ائیر لائن نے ناصرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کردی ہیں۔

اس کے علاوہ دوحہ قطر کے لیے فلائٹس اپریل کے آخرتک جبکہ ابوظبی کے لیے پروازیں مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کی مسلسل غیر یقینی صورتحال اور فضائی حدود میں عدم استحکام اور اپنے صارفین کی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

حکام کے مطابق ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کےباعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

READ  چین، پاکستان کی عسکری طاقت کا خوف، بھارت نے بحری بیڑے میں اضافہ تیز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں