لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع

Senior Lollywood actor Asim Bukhari passes away

ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع نے سینئر اداکار عاصم بخاری کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اہل خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات قومہ میں چلے گئے تھے۔

76 سالہ اداکار ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔

READ  شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل کیوں چھینا؟ ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں