لاس اینجلس: ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی

Several protesters injured

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایرا نی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی افراد میں سے کچھ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں مرنے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لیکن امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ایران میں 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

READ  ہالی وڈ کے معروف اداکار اور ان کی اہلیہ کی گھر سے لاشیں برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں