سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار کے بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دینی چاہیے
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود تباہ کن سیلاب کے دوران ماؤں، بچوں اور جانوروں کی مشکلات کو قریب سے دیکھا۔ ان کے مطابق کئی لوگ 10 کلومیٹر پیدل چل کر برتنوں میں پانی لانے پر مجبور تھے جبکہ بچے اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور تھے۔
شاہد آفریدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین سے ملیں، ان کا ساتھ دیں اور مشکل وقت میں ان کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں، کیریئر کے آغاز میں اپنے لیے کھیلتے تھے مگر زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب دوسروں کے لیے آگے بڑھنا پڑتا ہے، اور اب وہ سفر شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔






تبصرے بند ہیں