کرلی ڈک، جسے شلخے اوربعض علاقوں میں جنگلی پالک بھی کہا جاتا ہے، ایک حیرت انگیز خودروساگ ہے جو پاکستان کے اکثر دیہی علاقوں خصوصاً پنجاب، خیبرپختون خواء اورکشمیرکے کئی حصوں میں پایا اور شوق سے پکایاجاتا ہے۔اس کاسائنسی نام ریومیکس سریسپس ہے اوریہ عموماً نمی والی زمین،ندی نالوں کے کنارے اورخالی کھیتوں میں خود بخود اْگ آتا ہے۔
زمین سے بھرپورطاقت لینے کے باعث اس کے پتے گہرے سبزرنگ کے حامل ہوتے ہیں۔کرلی ڈک کے پودے قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، پتوں کا ذائقہ پھیکا لیکن تھوڑا تلخ ہوتا ہے۔ تازہ پتوں کو توڑکر بطور سبزی پکایاجاتا ہے ۔اس ساگ کی خصوصیات کی بات کی جائے تومیں رطوبت 8.57 فی صد، پروٹین 40 فی صد، چکنائی 5 فی صد ،معدنیات 2.7 فی صد، غذائی ریشہ 10فی صد اور نشاستہ61 فی صد پایاجاتا ہے۔ کرلی ڈک کا ساگ پہلے درجے میں گرم و خشک ہے۔
شلخے کے ساگ کا باقاعدہ استعمال ہمیں وٹامن اے، بی، سی،کیلشیم، فولاد اور پوٹاشیم کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے، یہ متعدد جسمانی بے قاعدگیوں سے بھی بچاتا ہے جن میں خلل بصارت، اعضاء میں خرابی، باربار زکام ہوجانا اورغیر پیدائشی بانجھ پن شامل ہے۔
شلخے کا ساگ زود ہضم اوردافع ہے۔ جسم میں زہریلے مادوں کا اثر زائل کرتا ہے۔اگر اس کے پتے پیس کر پھوڑے پھنسیوں پہ باندھے جائیں تو انھیں خشک ہونے اور مندمل ہونے میں مدد دیتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں