خاتون نے ویب سائٹ سے دو ڈالر فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا تھا لیکن انہوں نے حادثاتی طور پر 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید لیا

she accidentally bought a $20 ticket

امریکی خاتون کو ایک غلطی نے ڈھائی لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جتوا دیا۔

امریکی ریاست اِلینوائے کے شہر جانسن سٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہولی نے بتایا کہ انہیں ویب سائٹ سے دو ڈالر فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا تھا لیکن انہوں نے حادثاتی طور پر 20 ڈالر میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا۔

ہولی نے بتایا کہ وہ فلم دیکھ رہی تھیں اور اس ہی دوران انہوں نے حادثاتی طور پر 20 ڈالر ٹکٹ خرید لیا۔

غیر ارادی طور پر خریدا جانے والے اس ٹکٹ سے خاتون نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے نتائج چیک کیے تو انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ انعام جیت چکی ہیں۔

READ  جاپان میں خاتون نے اے آئی پارٹنر سے شادی کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں