امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی

Shooting at a festival in the US state of Ohio, 8 people injured

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک کمیونٹی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شام تقریباً 5:30 بجے اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی اور متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی میڈیا نے عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 10گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں تاہم فائرنگ کرنے والے شخص کے حوالے سے کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

READ  افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں