نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

Shooting in New York's Times Square, 3 people injured

نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ شخص شامل ہیں۔ تینوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ رات گئے ایک معمولی جھگڑے کے بعد پیش آئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور زخمی ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔

امریکا میں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے دفتر میں ہونے والی اس ہائی پروفائل فائرنگ کے بعد پیش آیا، جس میں بلیک اسٹون کمپنی کے ایک سینئر افسر اور NYPD کے اہلکار سمیت چار افراد جان سے گئے تھے۔

READ  شارجہ: سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کے برابر مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں