سندھ حکومت نے جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا: شفیع جان کا الزام

Sindh government fired tear gas and lathicharged in Jinnah Bagh

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی سے گھبرا گئی اور جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کراچی میں مینڈیٹ ہمارا تھا، ہم سے سیٹیں چھینی گئیں، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد حکومت کس منہ سے ہمارے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے گی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طے کر چکے ہیں کہ مفاہمت کا راستہ مزاحمت سے ہی نکلے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شفیع جان کے الزامات مسترد کر دیے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا رستہ بند نہیں کیا، انھیں جلسے کی اجازت دی مگر پی ٹی آئی سڑک پر احتجاج کرنا چاہتی تھی کیونکہ سب کو پتا ہے کہ روڈ پر 50 بندے بھی 500 لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا پر توجہ دے۔

READ  بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران خان کو الشفاء منتقل کریں گے: علیمہ خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں