گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحروافطار کرانےاور کروڑوں کی اشیاء دینے کا اعلان

Sindh Governor announces to provide Sehr and Iftar to 500,000 people

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کیلئے سحروافطار کے انتظامات کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحروافطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔

چے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔

READ  ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں