کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے

Small plane crashes in Colombia

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔

ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سےکچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

READ  اٹلی: گائرو کاپٹر کیبل کار کے تار سے ٹکرا کر تباہ، 2 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں