جڑواں شہروں میں بیٹے نے اپنے والد اور دو بہنوں کو قتل کر دیا

Son kills father and two sisters in Twin Cities

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد کے تنازعے پر نا فرمان بیٹے نے اپنے والد اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، پیر کی صبح شہزاد ٹاؤن تھانے کے علاقے میں 30 سالہ محمد علی نے اپنے والد، انسپکٹر (ر) محمود حسین، اور ہمشیرہ شبنم زہرا کو گھر میں چھری کے وار کر کے ذبح کر دیا۔ اس کے بعد وہ اڈیالہ روڈ پہنچا جہاں سہ پہر کو کانسٹیبل 35 سالہ انجم زہرا کو بھی قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ہمشیرہ کو قتل کرنے کے بعد اس کے شوہر کے آنے کا انتظار کیا تاکہ وہ بھی اس کے ہاتھوں مارا جائے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے اپنے تین ماہ کے بھانجے سالار حمزہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، جس کے بعد نوزائیدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

READ  لاہور؛ ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل، ملزمہ کی گھر سے باہر جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں