کراچی کے بارش متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے, گورنر سندھ

Immediate assistance should be provided to Karachi rain victims, Sindh Governor

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے سندھ حکومت مؤثر اقدامات کرے جبکہ وفاق بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں امریکا کے سبکدوش قونصل جنرل اسکاٹ اربوم سے الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر عشائیے میں مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کراچی کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی، ساتھ ہی گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا۔

READ  بلوچستان کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی، ماہرین نے خبردار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں