سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کریں گے جو کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

READ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مکمل تعاون حاصل رہے گا, چینی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں