ایرانی فوج نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں قومی مفادات کے دفاع کے عزم کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں ایرانی فوج نے اسرائیل پر امن و امان اور ملک میں عوامی سلامتی کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
ایرانی فوج نےکہاکہ دشمن جس کے ہاتھ12 روزہ جنگ میں اس قوم کے بچوں کے خون سے رنگے ہیں، وہ ایک بار پھر فتنے اور فساد کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فوج سپریم کمانڈر اِن چیف کی قیادت میں دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر خطے میں دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوج طاقت کیساتھ قومی مفادات، اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کرے گی۔
یاد رہےکہ ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں