رئیلیٹی شو ایم ٹی وی سپلٹس وِلا سے مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔
ایک حالیہ تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا کہ سوریا کمار یادیو انہیں ماضی میں اکثر میسجز کیا کرتے تھے لیکن وہ اب بات چیت نہیں کرتے۔
خوشی مکھرجی نے کہا میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی، میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں، سوریا کمار یادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھے، لیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔
تاہم سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ کپتان سوریا کمار یادیو کی شادی دیویشا شیٹی سے 2016 میں ہوئی تھی، اور وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں