ٹیلر سوئفٹ کے پیغامات لیک، دیرینہ دوستی میں دراڑ بےنقاب

Taylor Swift's messages leaked

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔

بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کے خلاف جاری مقدمے میں حال ہی میں سامنے آنے والی قانونی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں دونوں دوستوں کے درمیان ہونے والے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے تقریباً ایک گھنٹے بعد اس پیغام کا جواب دیا جس میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے میں اپنی زندگی کے ہر پہلو میں بہت تھک چکی ہوں اور پچھلے چند مہینوں سے یہ محسوس کر رہی تھی کہ تمہارا مجھ سے بات کرنے کا انداز بدل رہا ہے‘۔

گلوکارہ نے مزید لکھا ’مجھے بس اپنی وہی ہنس مکھ، قدرے تلخ مزاح رکھنے والی، سادہ انداز میں بات کرنے والی دوست یاد آتی ہے جو مجھ سے بات کرتی تھی اور میں جانتی ہوں کہ تمہیں بے وجہ ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے، اسی لیے تم ہر بات کی حد سے زیادہ وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہو۔
واضح رہے کہ یہ پیغامات، جو ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور کے اختتام سے چند دن قبل بھیجے گئے تھے، اُن دباؤ اور غلط فہمیوں کو اجاگر کرتے ہیں جنہوں نے بالآخر اس دوستی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

READ  عامر خان کے بھائی فیصل نے حبس بے جا اور تشدد کے الزامات پر معافی مانگ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں