سندھ و پنجاب حکومتوں میں کشیدگی، صدر کی طلبی پر وفاقی وزیرداخلہ کی کراچی آمد

Tensions between Sindh and Punjab governments

سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے صدر مملکت کی طلبی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچنے کے بعد وزیرداخلہ کی سندھ کے وزرا سے ملاقات ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کیا تھا۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ صدر آصف زرداری بزرگ سیاستدان ہیں وہ صلح جوئی کا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کو منالیں گے، اپوزیشن کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

READ  کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں