میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ملک بھر میں ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں

Tests for admissions to medical

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ملک بھر میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ کہتے ہیں ایم ڈی کیٹ کے جعلی پرچے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، تصدیق کی ہے کہ یہ تمام پیپر غلط ہیں، جن طلبا کا جووینائیل کارڈ نہیں بنا وہ نا امید نہ ہوں، ایسے طلبا میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں، داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 اور سعودی عرب میں ایک سینٹر قائم ہے۔

کراچی میں ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک و پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ٹیسٹ میں کامیاب 22 ہزار طلبا کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا، کراچی میں ڈاؤ اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

READ  پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں