بیٹی کو بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک باپ اپنے انجام کو پہنچ گیا

The brutal father who brutally murdered his daughter has met his end.

حسن ابدال : بیٹی کو بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک باپ انجام کو پہنچ گیا، ملزم رفیع اللہ نے رشتۂ کے تنازع پر اپنی بیٹی کو چھریوں اور ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں رشتۂ کے تنازع پر اپنی سگی بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک باپ پولیس حراست کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم رفیع اللہ نے رواں ماہ 12 جون کو رشتۂ کے تنازع پر اپنی بیٹی بسمہ بی بی کو چھریوں اور ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

اس لرزہ خیز قتل کے بعد مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر حسن ابدال میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

گزشتہ روز جب پولیس ٹیم زیرِ حراست ملزم رفیع اللہ کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی، تو راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم رفیع اللہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

READ  مریم اورنگزیب کی ساس انتقال کر گئیں

پولیس نے مقتول ملزم کی لاش کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں