پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,47,731 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 1,47,850 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,47,005 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور اب یہ 1,48,000 کی نفسیاتی حد کے قریب ہے۔





تبصرے بند ہیں