کمپنی نے 9 وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس مارکیٹ میں پیش کر دیے

The company has launched 9-volt battery-flavored chips on the market

حالیہ دنوں میں ایک معروف چپس بنانے والی کمپنی Rewind نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے 9 وولٹ بیٹری کے ذائقے والے کارن چپس متعارف کرائے ہیں۔

یہ منفرد چپس اس یادگار تجربے پر مبنی ہیں جب لوگ بیٹری کو زبان سے چھو کر اس کا تیز، چبھنے والا ذائقہ محسوس کرتے تھے۔ Rewind نے اسی احساس کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ایک خاص ذائقہ متعارف کرایا ہے۔

یہ محدود ایڈیشن چپس فی الحال نیدرلینڈز میں دستیاب ہیں اور جلد ہی یورپ کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

چپس میں بیٹری جیسا ذائقہ پیدا کرنے کے لیے سوڈیم بائیکاربونیٹ اور سٹریک ایسڈ استعمال کیا گیا ہے، جو زبان پر چبھنے والا احساس پیدا کرتے ہیں، جبکہ مخصوص نمک اسے دھاتی فلیور دیتے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ان چپس کا ذائقہ حقیقی بیٹری کے ذائقے سے نسبتاً کم تیز ہے۔ کمپنی نے یہ منفرد فلیور 90 کی دہائی کے اُن دلچسپ مشاغل سے متاثر ہو کر تیار کیا ہے جو اس دور کے بچوں کی یادوں کا حصہ تھے۔

READ  سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں