دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی فہرست جاری، پہلا نمبر کس کا رہا؟

The list of the world's best airlines has been released

قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی۔

فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025کے لیے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی۔

دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی درجہ بندی میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے۔ ائیر لائنز کے اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔

قطر ائیر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

READ  سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں