فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی جہازوں کو ہٹانے کیلئے بحری جہاز کی تعیناتی شروع کردی

The Philippines has begun deploying ships to remove Chinese ships in its territorial waters.

جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کے باعث فلپائن نے چینی جہازوں کے خلاف اقدام اٹھایا ہے۔

فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی تحقیقی جہازوں کو ہٹانے کے لیے طیارے اور بحری جہاز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق چین کے چار تحقیقی جہاز بغیر اجازت غیر قانونی سمندری تحقیق میں مصروف پائے گئے۔

فلپائن کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی تحقیق کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب چین کا کہناہےکہ فلپائن کے پانچ افراد نے Spratly Islands (نانشا جزائر) میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کی، جنہیں چینی کوسٹ گارڈ نے روک کر معاملہ قانون کے مطابق نمٹا دیا۔

READ  حوثی انتہائی شر انگیز حرکتیں کر رہے: ڈونلڈ ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں