گرمی برداشت سے باہر، فرانس میں اے سی کی سیل لگتے ہی عوام نے سپرمارکیٹ پر دھاوا بول دیا

the public stormed supermarkets in France as soon as air conditioners went on sale.

فرانس میں شدید گرمی کے دوران ڈسکاؤنٹ پرائس میں اے سی کی سیل پر عوام نے دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ اس وقت شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک 2000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایسے میں ایک فرانسیسی سپر مارکیٹ میں اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب خریداروں نے لِڈل کمپنی کے رعایتی ایئر کنڈیشنر اور پنکھے خریدنے کے لیے دوڑ لگا دی۔
دکانوں کے کھُلنے سے پہلے سیکڑوں لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہے جب کہ پولیس پیرس میں ہجوم کی نگرانی کر رہی تھی۔

اس دوران رش کے درمیان نانٹیرے نامی علاقے میں ہجوم سے صبر نہ ہوسکا اور ایک سُپراسٹور کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

READ  امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں