گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے، اسد قیصر

the situation will not be manageable

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبر دار کیا کہ گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے۔

اسد قیصر نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے، سوال کیا کہ بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں گورنر راج لگانے کی بات کی؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آج تک این ایف سی سے حصہ اور آب پاشی کا خالص منافع نہیں دیا گیا، چیزیں اس طرح بڑھیں گی تو نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔

READ  بانی پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں