امریکا: دنیا کا سب سے قد آور کتا

The tallest dog in the world

امریکا میں گریٹ ڈین نسل کے مادہ کتے نے دنیا کے سب سے قد آور مادہ کتے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے مِنی نامی پالتو مادہ کتے (جس کا قد 3 فٹ اور 2 انچ ہے) نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

مِنی کے مالکان کین اور لیزا نے اس کو دو ماہ کی عمر میں گود لیا، جس کے بعد وہ تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی اور اس کی پہلی سالگرہ تک اس کا وزن تقریباً 16 کلو گرام تک پہنچ گیا۔

مِنی کی عمر ڈھائی برس کے قریب تھی جب کین اور لیزا کی بیٹی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر سکتی ہے۔

مالکان نے مِنی کے بڑا ہونے کا انتظار کیا اور بالآخر ساڑھے تین برس کی عمر میں اس کے قد کی پیمائش کرائی۔

پیمائش میں مِنی کا قد 3 فٹ اور 2 انچز آیا جو مادہ کیٹیگری میں سب سے قد آور کتے کے ریکارڈ کے لیے کافی تھا۔

READ  وولوِرین مینڈک، جو اپنی ہڈیوں کو توڑ کر پنجے نکالتا ہے اور حملہ کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں