امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا تھری پیس سوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
گزشتہ روز الاسکا میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ پر اہم بات چیت کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران ایک رپورٹر نے زیلینسکی کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’آپ اس سوٹ میں شاندار لگ رہے ہیں۔‘‘ اس پر صدر ٹرمپ نے فوراً کہا، ’’میں نے بھی یہی کہا تھا۔‘‘ ساتھ ہی ٹرمپ نے یاد دلایا کہ یہی صحافی کچھ ماہ قبل زیلینسکی پر تنقید کر چکا ہے، جس پر کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا۔
زیلینسکی نے مسکرا کر جواب دیا، ’’مجھے یاد ہے، آپ نے بھی وہی سوٹ پہنا تھا۔‘‘ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسی صحافی نے زیلینسکی سے پوچھا تھا کہ وہ سوٹ کیوں نہیں پہنتے جبکہ وہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر ہیں۔ اس پر زیلینسکی نے وضاحت دی تھی کہ وہ فوجی لباس اسی وقت تک پہنیں گے جب تک یوکرین میں امن قائم نہیں ہو جاتا۔






تبصرے بند ہیں