برطانیہ کی تاریخ کا سب سے گرم ترین موسمِ گرما 2025ء میں ریکارڈ

The UK's hottest summer on record was recorded in 2025

برطانیہ میں 2025ء کا موسمِ گرما تاریخ کا سب سے گرم موسم ثابت ہوا اور تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق جون سے اگست کے دوران اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل سب سے گرم موسمِ گرما 2018ء میں تھا، جب اوسط درجہ حرارت 15.76 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

ماہرین کے مطابق بڑھتا ہوا درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلی اور فضاء میں گرین ہاؤس گیسز کے بڑھتے اخراج کا واضح ثبوت ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی غیر معمولی طور پر گرم رہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا اور بارشیں بہت کم ہوئیں۔ موسمِ گرما 2025ء میں چار مختلف ہیٹ ویوز ریکارڈ ہوئیں۔

اگست میں چوتھی ہیٹ ویو کے دوران انگلینڈ میں درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

READ  شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں