نئی ڈیڈ لائن سے پہلے امریکا اپنی پیشگوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ دیکھ لے: فاطمہ مہاجرانی

The US should check the 'expiry date' of its predictions before the new deadline

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے پہلے امریکی حکام اپنی پیش گوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ بھی دیکھ لیں۔

فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے اس مرتبہ ایرانی معیشت کے لیے نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے تعمیر، استقامت اور اپنے حقوق کے دفاع کا عمل جاری رکھے گا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ دعوے کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر ایران کو تباہ کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی بات کی ہے۔

READ  فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی، اے سی سی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں