نیوزی لینڈ میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا

The year 2026 has begun in New Zealand.

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔

آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آکلینڈ کا آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ اسکائی ٹاور پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کچھ دیر بعد سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا، دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔

نیویارک ،لندن اور پیرس میں بھی جشن ہوگا۔ بیجنگ میں نیو ائیر ٹی پارٹی پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائےگا۔

READ  نیویارک میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 5 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں